ریلی میں شروع سے آخر تک ساتھ رہا، جلن سے اعتزاز کی آنکھ میں ککرے پڑگئے ہیں، سعد رفیق

ججربحالی تحریک میں نواز شریف کے سڑکوں پر نہ آنے تک اعتزاز احسن اپنے گھر میں چھپے بیٹھے رہے تھے ،ردعمل

ہفتہ 14 جولائی 2018 21:56

ریلی میں شروع سے آخر تک ساتھ رہا، جلن سے اعتزاز کی آنکھ میں ککرے پڑگئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلن کے باعث اعتزاز احسن کی آنکھوں میں شاید ککرے پڑ گئے ہیں ، نوازشریف کے استقبال کیلئے نکلنے والی ریلی میں شروع سے آخر تک ساتھ رہا ،ججوں کی بحالی تحریک میں نواز شریف کے سڑکوں پر نہ آنے تک اعتزاز احسن اپنے گھر میں چھپے بیٹھے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اعتراز احسن کی طرف سے مسلم لیگ (ن)کی قیادت کی طرف سے نوازشریف اور مریم نواز کو دھوکہ دینے کے بیان پر سعد رفیق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جلن کے باعث اعتزاز احسن کی آنکھوں میں شاید ککرے پڑ گئے ہیں،نوازشریف کے استقبال کیلئے نکلنے والی ریلی میں شروع سے آخر تک ساتھ رہا، درجنوں میڈیا انٹرویوز دیئے، ہزاروں افراد کو ہاتھ ہلایا اور ملایا ۔

انہوں نے اعتزازاحسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی جھوٹ بولو گے ٹِکا کر جواب ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی تحریک میں اعتزاز احسن اپنے گھر میں دبکے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی کی تحریک میں جب تک نواز شریف سڑکوں پر نہیں آئے موصوف اعتزاز احسن اپنے گھر سے باہر نہیں نکلے۔