ملک میں تشدد کی حالیہ لہرکی آڑمیں پیپلزپارٹی کا راستہ روکا جارہا ہے ،تاج حیدر

بدین سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں نگران حکومت،ضلعی انتظامیہ پیپلزپارٹی کیخلاف اقدامات میں مصروف ہے،نگران حکومت نے پیپلزپارٹی کیخلاف یکطرفہ کارروائیوں کا نوٹس نہ لیا تو عدالت جائیں گے ،پیپلزپارٹی کے امیدوارگل محمد جکھرانی اورسپورٹرامیربخش عمرانی کے سرکاری نوٹیفیکیشن جاری کرکے انتظامیہ نے جانبداری کا ثبوت دیا ہے، پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 14 جولائی 2018 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی مرکزی الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدرنے کہاہے کہ ملک میں تشدد کی حالیہ لہرکی آڑمیں پیپلزپارٹی کا راستہ روکا جارہا ہے بدین سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں نگران حکومت اورضلعی انتظامیہ پیپلزپارٹی کے خلاف اقدامات میں مصروف ہے نگران حکومت نے پیپلزپارٹی کے خلاف یکطرفہ کارروائیوں کا نوٹس نہ لیا تو عدالت جائیں گے انہوں نے کہاکہ ارباب غلام رحیم کی پرائیویٹ آرمی اورسانگھڑمیں جیپ کے انتخابی نشان پرالیکشن لڑنے والے ایک امیدوارجوسبزرنگ کی نمبرپلیٹ والی گاڑیوں میں انتخابی مہم چلارہے ہیں کا حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیاجبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوارگل محمد جکھرانی اورسپورٹرامیربخش عمرانی کے سرکاری نوٹیفیکیشن جاری کرکے انتظامیہ نے جانبداری کا ثبوت دیا ہے بغیرتصدیق جاری ہونے والی سرکاری حکمنامہ کی نگران وزیراعلی سندھ تحقیقات کرائیں ۔

(جاری ہے)

وہ پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقارمہدی ،پیپلزپارٹی کے رہنما گل محمد جکھرانی،سعدیہ جاوید ،میڈیا سیل کے فدا ڈھکن کے ہمراہ پیپلزپارٹی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر پیپلزپارٹی کے وقاص شوکت ،آصف خان دیگربھی موجود تھے۔ تاج حیدرنے کہاکہ بدین میں الیکشن کمیشن اورضلعی انتظامیہ ملکرپیپلزپارٹی کے خلاف سرگرم ہیں چارجولائی کوجوپیپلزپارٹی کے رہنما گل محمد جکھرانی اورامیربخش عمرانی سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ نے بغیرتصدیق کے مراسلہ جاری کردیا نگران وزیراعظم کودوخط ارسال کرچکے ہیں مگرجواب نہیں ملا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ محکمہ داخلہ سندھ کے مراسلے کی تحقیقات کرائی جائے۔

انہوں نے کہاکہ بدین میں پیپلزپارٹی کو کسی قسم کی سکیورٹی نہیں دی جارہی ہے جی ڈی اے کی کاررائیوں کے باوجود ہم نے جی ڈی اے کے لیے کبھی کوئی لفظ نہیں کہا۔ایس ایس پی بدین اور ایس ایس پی سانگھڑ نے امیربخش عمرانی سے زبردستی حلف نامے پر دستخط کروائے کہ وہ ایک ماہ تک بدین سمیت دیگرمختلف اضلاع میں نہیں جائیں گے انتظامیہ کا یہ عمل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی جارہی ہے ایسی صورتحال میں اسے شفاف الیکشن کہنا زیادتی ہوگا،ترقی یافتہ پارٹیوں کوانتخابی مہم سے دوررکھنے کی سازش ہورہی ہے تاکہ عوام خوف کے ماریجلسوں میں نہ آئے۔پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقارمہدی نے دہشت گردی کی حالیہ لہرکی مذمت اورشہداء سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے اتوارکو ملک بھر میں یوم سوگ منانے اورشہدائے کے لیے قرآن خوانی کرنے کا اعلان کیا ۔

ایک سوال کے جواب میں تاج حیدرکا کہنا تھا کہ ملک میں تشدد کی نئی لہر انتخابی مہم کوناکام بنانے کی کوشش ہیاس لہر کا مقصد پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے بدین میں انتہائی گھٹیا کھیل کھیلا جارہا رہے گل محمد جکھرانی اورامیربخش عمرانی کی کسی ثبوت کے بغیر کردارکشی کی گئی ہے،4جولائی کو محکمہ داخلہ کے لیٹر کی مذمت کرتے ہیں اس خط میں جن ذرائع کاذکرکیا گیا ہے وہ ناقص ہیں ان سورسز کو یہ بھی نہیں پتہ کہ امیربخش عمرانی کا تعلق کہاں سے ہے،یہ سرکاری مراسلہ پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کی سازش ہے،وزیراعلی مراسلہ کی تحقیقات کرائیں غیر جانبدارتحقیقات کروائی جائیمحکمہ داخلہ سے پوچھا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ایک سفید رنگ کی کار امیربخش عمرانی کاپیچھا کررہی ہے وہ گاڑی ایس ایس پی سانگھڑ کے دفتر کے باھر دیکھی گئی ہے مگرحکومت نے ہماری شکایت پراس کا نوٹس تک نہیں لیا ہیاگرکوئی شخص انفرادی طور پر یہ حرکت کررہا ہے تو آرمی چیف نوٹس لیں،نگران حکومت نے بہت مایوس کیا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے واضع کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے خلاف کارروائیاں ہورہی ہیں انتخابی مہم کوروکا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امیربخش عمرانی پر دبائوڈال کردستخط کروائے گئیان کا چار ماہ تک تین سے چاراضلاع میں داخلہ بند کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔تاج حیدرنے کہاکہ ارباب غلام رحیم فسادات کی سازش کررہاہے اسکی پرائیوٹ آرمی کاالیکشن کمیشن نوٹس لے۔ پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے گل محمد جکھرانی نے کہاکہ ہم جمہوری پارٹی ہیں تشدد یا تھنڈر اسکواڈ پر یقین نہیں رکھتیمیں بدین پی ایس 73سے امیدوارہوں مرزافیملی مجھے ٹارگٹ بنارہی ہیہم کسی سے جھگڑا نہیں چاہتے عوام نے ان کو پہچان لیا ہے عوامی حمایت نہ ملنے پرذوالفقارمرزا مجھے بدنام کررہے ہیں افسوس اس بات پرہے کہ حکومت نے کسی تحقیق کے بغیرمیرے خلاف مراسلہ جاری کردیا۔

انہوں نے کہاکہ بدین میں خون خرابے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے پیپلزپارٹی کے رہنماں نے کہاکہ 2013 میں طالبان نے پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم کوروک دیا تھا اوردوجماعتیں آزادانہ مہم چلارہی تھیں اب بھی ایسا ہے کہ پیپلزپارٹی کاراستہ روکا جارہا ہے جبکہ کچھ جماعتوں کوآزادانہ طورپرانتخابی مہم چلانے کی مکمل چھوٹ ہے۔