Live Updates

جھوٹ، مکاری، دغابازی اور مفادپرستی عمران نیازی کی خصلت رہی ہے، سعید غنی

ہفتہ 14 جولائی 2018 22:10

جھوٹ، مکاری، دغابازی اور مفادپرستی عمران نیازی کی خصلت رہی ہے، سعید ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ جھوٹ، مکاری، دغابازی اور مفادپرستی عمران نیازی کی خصلت رہی ہے ، ان کی دھوکہ دہی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ موصوف 1992ء کے ورلڈ کپ جیتنے کے حوالے سے بھی جھوٹے دعوے کرتے رہے ہیں۔ وہ سچ سچ بتائے کہ ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی کیا تھی۔

1992ء کا ورلڈ کپ جاوید میانداد اور اس وقت کے نوجوان انضمام الحق کے مرہون منت تھا۔

(جاری ہے)

عمران نیازی کی طرف سے آصف علی زرداری کے خلاف مسلسل بہتان تراشی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد عمران نیازی نے انتہائی عیاری اور چالاکی سے قومی ٹیم کی جیت کو اپنی جیت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے میدان میں عمران نیازی کی کارکردگی پی سی بی کے پاس محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا کہ وہ قومی مفاد کی خاطر عمران نیازی کی کارکردگی کو منظر عام پر لائے تاکہ قوم کو جھوٹے خان کے جھوٹے دعووں کی حقیقت واضح ہو۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات