مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے جس نے ملک و قوم کی ہمیشہ خدمت کی ہے، نواب ثناء اللہ خان زہری

ہفتہ 14 جولائی 2018 22:10

مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے جس نے ملک و قوم کی ہمیشہ خدمت کی ہے، ..
خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و پی بی 38سے پارٹی کے نامزدامیدوار نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے جس نے ملک و قوم کی ہمیشہ خدمت کی ہے نواز شریف پاکستان کی ایک بہاد ر لیڈر ہیں ۔انہوں نے اپنے جرا،ْت مندانہ اقدامت سے ملک کو ایک نئے شاہراہ پر چلایا ہے ترقی کا یہ نیا دور نوازشریف اس کی حکومت کا قوم پر احسان ہے یہ احسان قوم ہر گز فراموش نہیں کریگا نوازشریف کے خلاف آنے والا فیصلے خود عدلیہ تسلیم نہیں کررہا ہے اور اس فیصلے سے ملک کی بد نامی ہوگی نواز شریف اس کی جرئت بیٹی نے تمام تر حالات جانتے ہوے وطن واپس آنے اور گرفتاری دینے کا فیصلہ کرکے اپنے مخالفین کو حیران کردیا ۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار نواب ثناء اللہ خان زہری مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوے کیا ۔نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ مستونگ دھماکہ اور اسمیں بڑی تعداد میں قیمتی جانوں کی شہادت کا واقع قابل مذمت ہے ، اس دلخراش واقع نے بلوچستان سمیت پورے ملک کو سگوارکردیا ہے ، بے گناہ افراد کے قاتل انسان کہلانے کے لائق نہیں ، اس طر ح کے پُرتشدد واقعات کی روک تھا کے لئے پوری قوم کو ی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگی ۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ مستونگ کے اندوھناک واقع ملک و قوم کے خلاف گھنائونی سازش ہے ، دشمن کو ملک کی سلامتی ایک آنکھ بھی نہیں بھاتی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ملک میں بدامنی پھیلا کر امن کو تارج کررہاہے ۔ تاہم دشمن اپنے ان عزام میں ناکام و نامراد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوابزادہ سراج رئیسانی بلوچستان کے فرزند اور عظیم شخصیت کے مالک تھے ان کی شہادت کے واقع نے اہل بلوچستان کو ایک اہم قبائلی رہنماء سے محروم کردیا ہے ، نگران حکومت صوبے میں قیام امن کے لئے موثر کردار ادا کرکے اس طرح کے واقعات کی روک تھام اور ان کے لئے تدارک کے لئے خصوصی حکمت عملی بنائے ۔