پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے امام بارگاہ باب العلم میں ممتاز عالم دین شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات

ہم نیک نیتی کے ساتھ انسانیت کو بنیاد بناکر انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، مصطفی کمال مصطفی کمال نے کراچی کے انداز سیاست کو بدلا ہے ہم مصطفی کمال اور ان کی جماعت کیلئے دعا گو ہیں،ممتاز عالم دین شہنشاہ حسین نقوی

ہفتہ 14 جولائی 2018 22:25

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے امام بارگاہ باب العلم میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) پاک سر زمین پارٹی چیئرمین مصطفی کمال نے امام بارگاہ باب العلم میں ممتاز عالم دین شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے چیئر مین پی ایس پی سیدمصطفی کمال نے کہاکہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی ہمارے بزرگ ہیں ہم ان کی بات کو ہمیشہ اہمیت دیتے ہیں ہم نیک نیتی کے ساتھ انسانیت کو بنیاد بناکر انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اگر اللہ نے ہم سے کام لینا ہے تو وہ لے گا جو اللہ کی رضا ہوگی ہم اس پر راضی ہونگے۔

اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہاکہ ذاتی طور پر مصطفی کمال صاحب کا جو اس شہر کیلئے درد ہے میں اس کی ہمیشہ قدر کرتا ہوں جو بات آج سب لوگ کررہے ہیں وہ بات مصطفی کمال دوسال پہلے بیان کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مصطفی کمال نے کراچی کے انداز سیاست کو بدلا ہے ہم چیئرمین پی ایس پی اور ان کی جماعت کیلئے دعا گو ہیں۔ اس موقع پرپی ایس پی کے وائس چیئر مین وسیم آفتاب،ممبر سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی محمد رضا،قومی اسمبلی کے امیدواران برائے این اے 254 ارشد وہرہ،این ای256 عادل صدیقی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواران برائے پی ایس 125 انور رضا130، خرم فیاض129،فیصل معیز106،قمر اختر نقوی 89 اورظیم میمن بھی ہمراہ موجود تھے۔