قومی کراٹے ٹیم کے کھلاڑی عبدالصمد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

عبدالصمد آفریدی کی گاڑی پر ضلع خیبر کے علاقے شاہ کس کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی

ہفتہ 14 جولائی 2018 22:57

قومی کراٹے ٹیم کے کھلاڑی عبدالصمد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
شاہ کس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2018ء) فاٹا کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اور کیوکیشن کراٹے کے بین الاقوامی کھلاڑی عبدا لصمد آفریدی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی کراٹے ٹیم کے کھلاڑی عبدالصمد آفریدی گاڑی میں جارہے تھے کہ ضلع خیبر کے علاقے شاہ کس کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے جب کہ عبد الصمد آفریدی کو فوری طور پر پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

عبدالصمد نے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جب کہ حال ہی میں آذربائیجان کے شہر میں باکو میں منعقد ہونے والی ورلڈ کیوکشن کراٹے چیمپئین شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔