ہم قائد اعظم کا پاکستان چاہتے ہیں جس میں تمام مذاہب کو اپنی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے،مصطفی کمال

ہفتہ 14 جولائی 2018 22:59

ہم قائد اعظم کا پاکستان چاہتے ہیں جس میں تمام مذاہب کو اپنی رسومات ادا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل چرچ میں آرچ بشپ کراچی سر جوزف کارڈینیئل کوٹس سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کے موجودہ حالات اور مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارگی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ہم قائد اعظم کا پاکستان چاہتے ہیں جس میں تمام مذاہب کو اپنی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے انسانی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار ہے اس طرح کے سانحات کو روکنے کیلئے سخت اور ٹھوس اقدامات کرنے کی کی ضرورت ہے، انتخابات کیلئے سازگار ماحول اور امیدواروں کو مناسب سیکیورٹی فراہم کرنا نگراں حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سر جوزف کارڈینئیل کوٹس کا انتخاب پاکستان کے لئے انتہائی اعزاز کی بات ہے اور انہیں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔جبکہ سر جوزف کارڈینئیل کوٹس نے اس موقع پر سید مصطفی کمال کی امن کے لیئے کاوشوں اور ان کی ملک میں بہتری کے لیئے کاوشوں کو سراہا۔