اکیسواں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ، بیلجیئم نے انگلینڈ کو 2-0 گولز سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی

ہفتہ 14 جولائی 2018 23:06

اکیسواں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ، بیلجیئم نے انگلینڈ کو 2-0 گولز سے ہرا ..
سینٹ پیٹرزبرگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں بیلجیئم نے انگلینڈ کو 2-0 گولز سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی، میونائر اور ہیزرڈ نے گولز کر کے ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

روس میں جاری میگا ایونٹ میں ہفتہ کو سینٹ پیٹرز برگ میں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں بیلجیئم اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، بیلجیئم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کو 2-0 گولز سے ہرا کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی، میچ کے شروع میں ہی بیلجیئم کے میونائر نے شاندار گول کر کے ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 82ویں منٹس میں بیلجیئم کے ہیزرڈ نے گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، انگلش کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم بیلجیئم کے مضبوط دفاع نے اس کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا، اسطرح بیلجیئم نے انگلینڈ کو 2-0 گولز سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :