Live Updates

”مودی اپنے یار کے کرپشن میں پکڑے جانے پر کیا کہیں گے“

کانگرس نے نریندر مودی کو نواز شریف کی گرفتاری پر طعنہ دے ڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 14 جولائی 2018 22:00

”مودی اپنے یار کے کرپشن میں پکڑے جانے پر کیا کہیں گے“
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14جولائی 2018ء) کانگرس نے نریندر مودی کو نواز شریف کی گرفتاری پر طعنہ دے ڈالا۔کانگریس کا کہنا تھا کہ نواز شریف کرپشن میں پکڑے جا چکے ہیں۔مودی اپنے یار کے کرپشن میں پکڑے جانے پر کیا کہیں گے ۔تفصیلات کے مطابق 6 جولائی کو سنایا گیا جس کے مطابق احتساب عدالت نے نوازشریف کی تمام جائیداد ضبط کرنے اورایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی قرقی کاحکم دے دیا ہے،احتساب عدالت نے نوازشریف کو10سال قید کی سزا،8ملین پاؤنڈ جرمانہ ، مریم نواز کو7سال قید،2ملین پاؤنڈ کا جرمانہ اور کیپٹن ر صفدر کوایک سال قید کی سزا بھی سنادی ہے،تینوں ملزمان کوان کی عدم موجودگی میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

جس کے بعد 13 جولائی کو نواز شریف نے وطن واپسی کا اعلان کیا۔نواز شریف گزشتہ شب ہیتھرو ائیرپورٹ سے اتحاد ائیر ویز کے متحدہ عرب امارات کے لئیے روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

جہاں سے وہ اتحاد ائیرویز کی ایک اور پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے۔جہاں انہیں گرفتارکر خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا جہاں احتساب عدالت انکی قید کے وارنٹ جاری کر چکی تھی۔

جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا اور تاحال نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں انکی سزا کا آغاز ہو گیا ہے۔اس موقع پر نواز شریف کے مخالفین نے اسکو اپنی سیاسی فتح قرار دیا، بالخصوص عمران خان اسے اپنی جدوجہد کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں ۔نواز شریف کی غداری کے چرچے پوری دنیا بالخصوص ہمسائے ملک بھارت میں بھی عروج پر ہیں۔

اس موقع پر بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے نریندر مودی کو نواز شریف کا یار ہونے کا طعنہ مارا اور پوچھا کہ وہ اس پر کیا کہیں گے۔کانگریس کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے کی گئی ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کرپشن میں پکڑے جا چکے ہیں،مودی اپنے یار کے کرپشن میں پکڑے جانے پر کیا کہیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے نوازشریف کے مخالفین نے نواز شریف کو نریندر مودی کے یار ہونے کا طعنہ دیتے تھے اسکی وجہ نواز شریف اور نریندر مودی کی قربتیں بھی تھیں اور نریندر مودی کا نواز شریف کی نواسی کی شادی کے موقع پر انکے گھر آنے نے اس تاثر کو مضبوط کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات