کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے ملازمین کا ایک دن کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں دینے کا اعلان

ہفتہ 14 جولائی 2018 23:06

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر زاہد اختر سمیت تمام پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز، سینئر رجسٹرار، ڈی ایم ایس اور ایم ایس حضرات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پروفیسرز ڈاکٹرز نے اپنی ایک دن کی تنخواہ ڈیموں کی تعمیر کے لئے دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹرزاہد اختر نے کہا کہ ڈاکٹرمریضوں اور ان کے لواحقین سے عزت و احترام سے پیش آئیں۔ ڈاکٹر کا اچھا اخلاق مریض کا آدھا درد ختم کردیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں دو اینجیو گرافی مشینوں کو جلد انسٹال کرلیا جائے گا جبکہ ایمرجنسی میں بھی ادویات کا مکمل سٹاک مہیا کردیا گیا ہے۔ آئوٹ ڈور کو مزید فعال اور بہتر کرنے کے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ مریضوں کے مسائل کو فوری حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔