آرمی چیف نے سراج رئیسانی کو سولجر آف پاکستان قرار دے دیا

آرمی چیف سراج رئیسانی کے گھر پہنچے ،اہلخانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 14 جولائی 2018 22:21

آرمی چیف نے سراج رئیسانی کو سولجر آف پاکستان قرار دے دیا
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی2018ء) :آرمی چیف نے سراج رئیسانی کو سولجر آف پاکستان قرار دے دیا آرمی چیف سراج رئیسانی کے گھر پہنچے ،اہلخانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی تفصیلات کے مطابقمستونگ کے علاقے درینگڑھ میں خود کش حملے میں شہید ہونے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما و صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 35سے امیدوار نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی نماز جنازہ ہفتہ کی شام جنرل موسیٰ سٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کردی گئی ۔

نماز جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ،نگراں وزیراعلی بلوچستان علائو الدین مری ،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ،نوابزادہ سراج رئیسانی کے فرزند میر جمال رئیسانی ،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و نوابزادہ اسلم رئیسانی کے بھائی نواب اسلم رئیسانی ،نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ،ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور ،آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم ،نگراں وزراء آغا عمر بنگلزئی نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جنازے کے بعد شہید نوابزادہ سراج خان رئیسانی کی تدفین شہداء قبرستان کانک میں انکے والد نواب غوث بخش رئیسانی شہید ،انکے بڑے بھائی میر اسماعیل رئیسانی شہید اور انکے بیٹے میر حقمل رئیسانی شہید کے پہلو میں آہو ں اور سسکیوں کیساتھ ہزاروں سوگوران کی موجودگی میں کردی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف شہید سراج رئیسانی کے گھر تشریف لے گئےجہاں انہوں نے سراج رئیسانی کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی اور انکے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم ایک بہادراورمحب وطن پاکستانی سےمحروم ہوگئےہیں۔سراج رئیسای محب وطن پاکستانی تھے۔ہم ایک قوم بن کردہشتگردی اورانتہاپسندی کوشکست دیں گے۔دیرپاامن کی منزل قریب ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مستونگ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں راج احمد رئیسانی سمیت لگ بھگ ڈیڑھ سو لوگ شہید ہوگئے تھے