ملک میں 30 ملین سے زائد لوگ انٹرنیٹ پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں

ہفتہ 14 جولائی 2018 23:09

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) ایران کے اٹارنی جنرل عبدالصمد خرم آبادی نے کہا ہے کہ ملک میں 30 ملین سے زائد لوگ انٹرنیٹ پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ افراد کئی ایسے طریقوں سے آگاہ ہیں جن کی مدد سے اس پابندی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ملکی نیوز ایجنسی ISNA کو بتایا کہ ایسی خلاف ورزیوں کو کسی بھی صورت برداشت اور قبول نہیں کیا جائے گا۔ اٹارنی جنرل نے ایسے افراد پر واضح کیا کہ وہ حکومتی حکم کو نظرانداز کرنے کے سلسلے کو ختم کریں۔

متعلقہ عنوان :