نواز شریف اور مریم نواز کو قیدی نمبر الاٹ کر دئیے گئے

نواز شریف اب وزیر اعظم نہیں بلکہ قیدی نمبر 3421 جبکہ مریم نواز دختر اول نہیں بلکہ قیدی نمبر 3422 بن چکی ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 14 جولائی 2018 22:52

نواز شریف اور مریم نواز کو قیدی نمبر الاٹ کر دئیے گئے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جولائی 2018ء) :نواز شریف اور مریم نواز کو قیدی نمبر الاٹ کر دئیے گئے۔ نواز شریف اب وزیر اعظم نہیں بلکہ قیدی نمبر 3421 جبکہ مریم نواز دختر اول نہیں بلکہ قیدی نمبر 3422 بن چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق 6 جولائی کو سنایا گیا جس کے مطابق احتساب عدالت نے نوازشریف کی تمام جائیداد ضبط کرنے اورایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی قرقی کاحکم دے دیا ہے،احتساب عدالت نے نوازشریف کو10سال قید کی سزا،8ملین پاؤنڈ جرمانہ ، مریم نواز کو7سال قید،2ملین پاؤنڈ کا جرمانہ اور کیپٹن ر صفدر کوایک سال قید کی سزا بھی سنادی ہے،تینوں ملزمان کوان کی عدم موجودگی میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

جس کے بعد 13 جولائی کو نواز شریف نے وطن واپسی کا اعلان کیا۔نواز شریف گزشتہ شب ہیتھرو ائیرپورٹ سے اتحاد ائیر ویز کے متحدہ عرب امارات کے لئیے روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

جہاں سے وہ اتحاد ائیرویز کی ایک اور پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے۔جہاں انہیں گرفتارکر خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا جہاں احتساب عدالت انکی قید کے وارنٹ جاری کر چکی تھی۔

جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا اور تاحال نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں انکی سزا کا آغاز ہو گیا ہے۔ نواز شریف کو سابق وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی والی بیرک نمبر11 جبکہ مریم نواز کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان والی بیرک میں رکھا گیا ہے۔ یوسف رضاگیلانی کو نیب ریفرنس میں کچھ عرصہ اڈیالہ جیل میں قیام کرنا پڑا تھا جبکہ ایان علی کو5 لاکھ ڈالر بیرون ملک اسمگل کرنے کے الزام میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جس پر انہیں کئی ماہ جیل میں بھی قید رکھا گیا۔

تازہ ترین خبر کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو قیدی نمبر الاٹ کر دئیے گئے ہیں۔نواز شریف اب وزیر اعظم نہیں بلکہ قیدی نمبر 3421 جبکہ مریم نواز دختر اول نہیں بلکہ قیدی نمبر 3422 بن چکی ہیں۔