Live Updates

جوں جوں انتخابات قریب آ رہے ہیں شیر پر سواری کرنے والے کپتان کے کھلاڑی بن رہے ہیں،اشرف علی مغل

ہفتہ 14 جولائی 2018 23:14

گوجرانوالہ۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) جوں جوں انتخابات قریب آ رہے ہیں شیر پر سواری کرنے والے کپتان کے کھلاڑی بن رہے ہیں ۔ چوروں کو اڈیالہ میں قیدیوں کا یونیفارم پہنا کر آئین و قانون کا پرچم بلند کیا گیا ہے ، غریب عوام آج ہاتھ اٹھا کر عمران خان کو دعائیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے وقت کے ظالم حکمرانوں کے سیاہ چہرے بے نقاب کیے ہیں ،ان خیالات کا اظہار این اے 82 تحریک انصاف کے امیدوار اشرف علی مغل نے کھیالی ‘نوشہرہ روڈ ‘صادق روڈ سمیت دیگر علاقوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عوامی تحریک ‘جوانان پاکستان کے علاوہ راشد علی قادری ‘حاجی مہر قیصر کیساتھ دیگر سیکڑوں کارکنان نے علی اشرف مغل کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

علی اشرف مغل نے مزید کہا کہ جنہوں نے دس سالوں میں حلقہ کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے ہم اس کو اچھی حالت میں لیکر آئیں گے ، 25 جولائی حلقہ کے عوام اپنے ووٹ کا استعمال پاکستان اور اپنے بچوں کے اچھے بہتر مستقبل کیلئے کریں الله نے آپ کو ایک موقعہ دیا ہے اس کو ضائع نہ کرنا مسلم لیگ ن کا بس ایک نظریہ ہے کہ اس ملک کے غریب عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر لے جائو آج غریب کے پاس نہ تعلیم ہے اور نہ ہی روزگار ‘ہسپتالوں کی یہ حالت ہے کہ مائیں بچوں کو ہسپتالوں کے گیٹ پر جنم دینے پر مجبور ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ شہباز شریف گڈگورننس کے دعوے کرتے تھکتے نہیں ۔ انہوںنے ملک کو جس تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اب اس کو بہتر کرنیکی صلاحیت صرف عمران خان میں ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات