قوم مجرموں کا استقبال کرنیوالوں کو ووٹ نہ دیکر سبق سکھائے،ذیشان انور

ہفتہ 14 جولائی 2018 23:14

گوجرانوالہ۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) صدر اوورسیز عام لوگ پارٹی ‘سیکرٹری جنرل او پی یو ذیشان انور نے کہا ہے کہ قوم مجرموں کا استقبال کرنیوالوں کو ووٹ نہ دیکر سبق سکھائے ۔ یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ ملک کی معتبر عدالتوں کی طرف سے سزا یافتہ مجرموں کو ہیرو بنا کر پیش کرنیکی کوششیں ہو رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس ملک کی عدالتوں اور فوج پر انگلیاں اٹھانے کا کوئی حق نہیں ہے انہیں ذی شعور پاکستانی مظلوم تسلیم نہ کریں ،نواز شریف نے پوری قوم کیساتھ جھوٹ بولے ہیں اور عوام کے اعتماد اور وقار کو بری طرح مجروح کیا ہے ۔

قوم نواز شریف سے پوچھے کہ انہوں نے 2013 ء کے عام انتخابات میں ملنے والے بھاری عوامی مینڈیٹ کا ملک وقوم کو کیا فائدہ پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں سے نجات کیلئے پوری قوم کو ملکر کام کرنا ہو گا ملکی قرضے معیشت کی تباہی کا موجب بن رہے ہیں جس سے عوام خوشحالی کی بجائے قرضوں کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہیں اگر بروقت قرضوں کی ادائیگی کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان غریب عوام کو بہا کر لے جائیگا۔