چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کوئٹہ کا دورہ،

شہید سراج رئیسانی کی نمازجنازہ میں شرکت اہل خانہ سے ملاقات،سی ایم ایچ کوئٹہ میں مستونگ دھماکے میں ہونے والے زخمیوں کی عیادت بھی کی

ہفتہ 14 جولائی 2018 23:22

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کوئٹہ کا دورہ،
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ہفتہ کو کوئٹہ کا دورہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے دورہ کوئٹہ میں شہید سراج رئیسانی کی نمازجنازہ میں شرکت اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس دورے میں آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں مستونگ دھماکے میں ہونے والے زخمیوں کی عیادت بھی کی.۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ گو ابھی ہم مکمل امن تک نہیں پہنچے، مگر پائیدار امن کی منزل بہت قریب ہی.۔آرمی چیف نے کہا کہ سراج رئیسانی شہید پاکستان کے سپاہی ہیں، ہم ایک بہادرمحب وطن پاکستانی سے محروم ہوئے ہیں، سراج رئیسانی کے خاندان کی تین نسلوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بطور قوم دہشت گردی، انتہاپسندی کے چیلنجز کو شکست دے کر رہیں گے۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی آرمی چیف کے ہم راہ تھے۔