نواز شریف کی گرفتاری کے بعد حسین نواز کا پہلا بیان منظر عام پر آگیا

اس ملک میں عوامی نمائندوں کی عزت کا دستور نہیں لیکن یہ بنیادی حقوق ہیں جن کا روکنا تشدد ہے،حسین نواز

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 14 جولائی 2018 23:20

نواز شریف کی گرفتاری کے بعد حسین نواز کا پہلا بیان منظر عام پر آگیا
لندن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-14جولائی 2018ء) :ننواز شریف کی گرفتاری کے بعد حسین نواز کا پہلا بیان منظر عام پر آگیا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ اس ملک میں عوامی نمائندوں کی عزت کا دستور نہیں لیکن یہ بنیادی حقوق ہیں جن کا روکنا تشدد ہے۔تفصیلات کے مطابق 6 جولائی کو سنایا گیا جس کے مطابق احتساب عدالت نے نوازشریف کی تمام جائیداد ضبط کرنے اورایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی قرقی کاحکم دے دیا ہے،احتساب عدالت نے نوازشریف کو10سال قید کی سزا،8ملین پاؤنڈ جرمانہ ، مریم نواز کو7سال قید،2ملین پاؤنڈ کا جرمانہ اور کیپٹن ر صفدر کوایک سال قید کی سزا بھی سنادی ہے،تینوں ملزمان کوان کی عدم موجودگی میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

جس کے بعد 13 جولائی کو نواز شریف نے وطن واپسی کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

نواز شریف گزشتہ شب ہیتھرو ائیرپورٹ سے اتحاد ائیر ویز کے متحدہ عرب امارات کے لئیے روانہ ہوئے۔جہاں سے وہ اتحاد ائیرویز کی ایک اور پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے۔جہاں انہیں گرفتارکر خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا جہاں احتساب عدالت انکی قید کے وارنٹ جاری کر چکی تھی۔

جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا اور تاحال نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں انکی سزا کا آغاز ہو گیا ہے۔ نواز شریف کو سابق وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی والی بیرک نمبر11 جبکہ مریم نواز کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان والی بیرک میں رکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نے اپنی صاحبزادی کے ساتھ جیل کی پہلی رات جاگ کر گزاری،سابق وزیراعظم نواز شریف جیل میں سہولتوں کے فقدان کو لے کر شدید نالاں ہیں ۔

اس حوالے سے انکے صاحبزادے حسین نواز کا بیان بھی منظر عام پر آگیا ہے۔حسین نواز نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ میرے والد کو رات کو سونے کے لئے بستر نہیں دیا گیا اور غسلخانہ انتہائی غلیظ تھا، عرصۂ دراز سے صفائی نہیں ہوئی تھی۔ اس ملک میں عوامی نمائندوں کی عزت کا دستور نہیں لیکن یہ بنیادی حقوق ہیں جن کا روکنا تشدد ہے۔
یہی ٹوئیٹ انہوں نے انگریزی میں بھی دہرایا
یاد رہے کہ مریم نواز اور نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس دی گئی ہے جہاں انکو 3421اور 3422نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔