ایران میں کروڑوں افراد انٹرنیٹ پر پابندی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، اٹارنی جنرل

اتوار 15 جولائی 2018 10:10

ایران میں کروڑوں افراد انٹرنیٹ پر پابندی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، اٹارنی ..
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) ایران کے اٹارنی جنرل عبدالصمد خرم آبادی نے کہا ہے کہ ملک میں30ملین سے زائد افراد انٹرنیٹ پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ افراد کئی ایسے طریقوں سے آگاہ ہیں، جن سے پابندی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ایسی خلاف ورزیوں کو کسی بھی صورت برداشت اور قبول نہیں کیا جائے گا۔ اٹارنی جنرل نے ایسے افراد پر واضح کیا کہ وہ حکومتی حکم کو نظرانداز کرنے کے سلسلے کو ختم کریں۔ انہوں نے پابندی پر عمل درآمد نہ ہونے کی ذمہ داری ملکی وزارت نشریات پر بھی عائد کی ہے۔

متعلقہ عنوان :