جنوبی افریقہ کے صدر کی جدہ آمد

اتوار 15 جولائی 2018 10:40

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) جنوبی افریقہ کے صدر سیریل راما بوذا سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب پہنچنے پر نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ عبداللہ بن بندر ، وزیر مملکت برائے امور افریقہ احمد قطان ، جنوبی افریقہ میں متعین سعودی سفیر غرم الملحان، مکہ پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل عبدالعزیز الشثری، کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر عصام نور اور مکہ ریجن میں شاہی پروٹوکول کے سربراہ احمد ظافر نے ان کا استقبال کیا۔