پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے والیوم 10 کے حصول کیلئے عالمی فرم کی درخواست پر سماعت (آج)ہو گی

جسٹس شیخ عظمت(آج) اپنے چیمبر میں سماعت کریں گے

اتوار 15 جولائی 2018 11:40

پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے والیوم 10 کے حصول کیلئے عالمی فرم کی درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) سپریم کورٹ میں عالمی فرم براڈ شیٹ کی جانب سے پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خفیہ والیوم 10 میں موجود دستاویزات کی فراہمی کی درخواست پر سماعت (آج) پیر کو ہو گی ،جسٹس شیخ عظمت(آج) اپنے چیمبر میں سماعت کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عالمی فرم کو پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خفیہ والیوم 10 میں موجود دستاویزات کی فراہمی کا مقدمہ سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں مقرر کردیا گیا۔ جسٹس شیخ عظمت(آج) پیر کو اپنے چیمبر میں عالمی فرم براڈ شیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ براڈ شیٹ فرم نے عالمی ثالث میں نیب کیخلاف دعوی دائر کر رکھا ہے۔