Live Updates

سانحہ مستونگ؛ بختاور بھٹو پھٹ پڑیں

سانحہ مستونگ پر خاموشی کا رویہ انتہائی شرمناک ہے،صرف طالبان خان کے جلسوں کیلئے حالات محفوظ اور سازگار کیوں ہیں؟ عمران خان طالبان کے ترجمان ہیں، بختاور بھٹو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 15 جولائی 2018 12:03

سانحہ مستونگ؛ بختاور بھٹو پھٹ پڑیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جولائی 2018ء) سابق صدرآصف علیزرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹو نے تو سیاست میں اپنےقدم جمالیے ہیں تا ہم آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی بھی کسی سے کم نہیں ہے۔۔آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو سیاست میں کافی دلچسپی رکھتی ہیں اور وہ اکثر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سیاسی حالات کے حوالے سے اظہارخیال بھی کرتی رہتی ہیں۔

آصفہ بھٹو سماجی کاموں میں بھی آگے آگے ہوتی ہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ وہ اب لوگوں میں مقبول ہوتی جا رہی ہیں۔لیکن اب آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری بھی میدان میں آ گئی ہیں۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ صرف طالبان خان کے جلسوں کیلئے حالات محفوظ اور سازگار کیوں ہیں، بلاول بھٹو کو جلسے نہیں کرنے دیئے جارہے، افسوس کہ مستونگ میں ایک سو سے زائد لوگ مارے گئے لیکن قومی سطح پر کوئی آہ و بکا سنائی نہیں دی۔

(جاری ہے)

بختاور بھٹو نے ملک میں امن وامان کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان طالبان کے ترجمان ہیں، کے پی کے میں مدارس کو کروڑوں روپے دینے کےبدلے میں انہیں کچھ تو فائدہ دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ مستونگ پر خاموشی کا رویہ انتہائی شرمناک ہے، پشاور، بنوں اور مستونگ میں دہشت گردی کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے،سیکورٹی امورکون دیکھ رہا ہے؟۔

بختاور بھٹو نے ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال پر کئی سوالات اٹھائے ہیں جب کہ یہ بھی کہا ہے کہ صرف عمران خان کو جلسے کرنے کے لیے ساز گار ماحول کیوں فراہم کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران ایک ہفتے میں 4 دہشت گرد حملے ہوچکے ہیں جن میں ہارون بلور اور سراج رئیسانی سمیت 150 سے زائد افراد جاں بحق اور 130 سے زائد زخمی ہوئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات