تنقید کے بعد اداکارہ اسکارلٹ جانسن کی فلم میں مرد بننے سے معذرت

اداکارہ پر ٹرانس جینڈر افراد کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور خود ٹرانس جینڈر اداکاروں نے تنقید کی

اتوار 15 جولائی 2018 12:40

تنقید کے بعد اداکارہ اسکارلٹ جانسن کی فلم میں مرد بننے سے معذرت
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اور متعدد فلموں میں ویمن سپر ہیرو بننے والی 37 سالہ اسکارلٹ جانسن نے خود پر تنقید کیے جانے کے بعد آنے والی فلم‘رب اینڈ ٹگ’ میں مرد بننے سے معذرت کرلی۔اس فلم میں اسکارلٹ جانسن کو ایک ایسے مرد کا کردار ادا کرنا تھا، جو پیدائشی طور پر خاتون تھا، تاہم بعد ازاں وہ جنسی مسائل کی وجہ سے بطور مرد اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگیا۔

اداکارہ نے گزشتہ ماہ گزشتہ ماہ جون میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ آنے والی فلم میں ٹرانس مین کا کردار ادا کریں گی۔رواں ماہ 7 جولائی نشریاتی ادارے اے پی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسکارلٹ جانسن کی جانب سے ‘رب اینڈ ٹگ’ نامی فلم میں ٹرانس مین کا کردار ادا کرنے کے لیے اعلان کے بعد ان پر تنقید کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ پر ٹرانس جینڈر افراد کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور خود ٹرانس جینڈر اداکاروں نے تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ جب خصوصی افراد کا کردار ادا کرنے کے لیے خصوصی افراد موجود ہیں تو اداکارا کو یہ کردار کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

خود پر حد سے زیادہ تنقید کے بعد اب اداکارہ نے فلم میں ٹرانس مین کا کردار ادا کرنے سے معزرت کرلی۔خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں ایک اور نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے تنقید کے بعد فلم میں ٹرانس مین کا کردار ادا کرنے سے انکار کرتے ہوئے فلم کی ٹیم سے معذرت کرلی۔اپنے بیان میں اسکارلٹ جانسن نے مزید بتایا کہ ہمارا سماج ٹرانس جینڈر افراد کے مسائل کو ماضی کے مقابلے اب زیادہ بہتر انداز میں سمجھ اور اسے حل کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :