مصروفیت کے باعث 2020ء میں صدارتی الیکشن نہیں لڑوں گا‘ڈیوین جانسن

ہالی ووڈ ایکشن جانسن کے صدارتی امید وار بننے کی افواہوں پر عوام بہت خوش اور پرجوش تھے

اتوار 15 جولائی 2018 12:40

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) ہالی وڈ ایکشن ہیرو اور سابق ریسلرڈیوین جانسن المعروف دی راک نے آخر کار2020میں ان کے صدارتی امیدواربننے سے متعلق افواہوں پر اپنی زبان کھول دی ہے۔ایک انٹرویو میں ڈیوین جانسن کا کہنا تھا کہ 2020ء میں صدارتی امیدوار کی حیثیت سے الیکشن نہیں لڑیں گے۔جانسن نے بتایا کہ مصروفیت اور شیڈول کی وجہ سے کم از کم یہ 2020میں ہوتا دکھائی نہیں دے رہاہے۔

(جاری ہے)

جانسن نے اس سے قبل ایک اور انٹر ویومیں کہا تھا کہ صدارتی امیدوار کی افواہوں پر عوام کے جوش سے ایک مثبت جواب مل رہاہے اور یہ چیز میرے لیے بہت اہم ہیاور اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ لوگ اپنی موجودہ صدر سے خوش نہیں ہیں۔انہوں نییہ بھی کہا تھا کہپ یہ ایک ایسی مہارت ہے جس میں سالوں کے تجربے کی ضرورت ہوتی ہے، چاہے وہ مقامی، ریاستی یا پھر قومی سطح پرہو ۔واضح رہے کہ جانسن کے صدارتی امید وار بننے کی افواہوں پر عوام بہت خوش اور پرجوش تھے ۔

متعلقہ عنوان :