’’سرسبز اور صحتمند پنجاب‘ ‘سپورٹس بورڈ پنجاب لاہور ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16بوائز چمپئن شپ منعقد کریگا

چمپئن شپ 17سی20جولائی تک جاری رہے گی ،ْ بیڈ منٹن، فٹ بال، ہاکی، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، والی بال اور ریسلنگ کے مقابلے ہونگے

اتوار 15 جولائی 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب ایوب چودھری کی ہدایت پر ’سرسبز اور صحتمند پنجاب‘ کے سلوگن کے تحت سپورٹس بورڈ پنجاب اورسپورٹس ایسوسی ایشنز سے مل کر لاہور ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16بوائز چمپئن شپ منعقد کررہا ہے، چمپئن شپ 17جولائی کو شروع ہوگی جو20جولائی تک جاری رہے گی، چمپئن شپ میں بیڈ منٹن، فٹ بال، ہاکی، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، والی بال اور ریسلنگ کے مقابلے منعقد ہوں گے، ان مقابلوں میں لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے اضلاع کی ٹیمیں شرکت کریںگی۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ میں 17سے 20جولائی تک فٹ بال کے مقابلے پنجاب سٹیدیم ، ہاکی کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور والی بال کے جمنیزیم ہال میں منعقد ہونگے جبکہ 18اور19جولائی کو بیڈ منٹن ، ٹیبل ٹینس ،ریسلنگ اور تائیکوانڈوکے مقابلے جمنیزیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گے۔