درعا میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام باعث تشویش ہے‘ ترک صدر کا روسی ہم منصب کو فون

اگر ادلب گورنری میں بشارالاسد کی فوج نے حملہ کیا تو شام میں لڑائی نہ کرنے سے متعلق روس کیساتھ طے پایا معاہدہ ختم ہوجائیگا

اتوار 15 جولائی 2018 12:40

درعا میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام باعث تشویش ہے‘ ترک صدر کا روسی ہم ..
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) تٴْرک ایوان صدر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین سے ٹیلیفون پر بات کی۔صدر ایردوآن نے روسی صدر کو خبردار کیا کہ اگر ادلب گورنری میں بشارالاسد کی فوج نے حملہ کیا تو شام میں لڑائی نہ کرنے سے متعلق روس کے ساتھ طے پایا معاہدہ ختم ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ترک ایوان صدر کے ذریعے کا کہنا ہے کہ صدر طیب ایردوآن نے کہا کہ درعا میں اسدی فوج کی بمباری اور بے گناہ شہریوں کا قتل عام باعث تشویش ہے۔ اگر اسد رجیم درعا میں جاری کارروائی کو ادلب میں بھی دہراتی ہے تو آستانا معاہدے کی روح کو نقصان پہنچے گا۔ادھر درعا سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے بعد اپوزیشن فورسز نے بھاری ہتھیار اسدی فوج کے حوالے کر دیے ہیں جس کے بعد شہر پر شامی فوج کے مکمل کنٹرول کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔درعا میں کئی سال تک اپوزیشن کے زیر نگین رہنے والے علاقوں پر ایک بار پھر شام کا سرکاری پرچم لہرا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :