نیشنل لاجسٹکس سیل نے جی ٹی روڈ پرگاڑیوں کی جامع ریکوری کے نظام کا اجراء کر دیا
لاجسٹک صنعت کی کارکردگی بڑھانے اور مسافروں کی سفری مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی
اتوار 15 جولائی 2018 12:50
(جاری ہے)
ریکوری سروس ڈرائیورز ایمر جنسی اینڈ ریسٹ ایریاز (ڈیرہ) کے جامع منصوبے کا حصہ ہے جسے مستقبل قریب میں شروع کیا جائے گا۔
ٹرکنگ اور بس سروسز این ایل سی کا ذیلی ادارہ ہے جو کہ بین الاقوامی معیار کے ریسٹ ایریاز تعمیر کرے گاجن میں تمام سہولیات میسر ہوںگی ۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں ڈرائیورز ایمر جنسی اینڈ ریسٹ ایریاز (ڈیرہ) جی ٹی روڈ پر قائم کئے جارہے ہیں جسے بعد ازاں مکران کوسٹل ہائی وے، شاہراہ ریشم، کوئٹہ - گوادر روڈ، کوئٹہ - تفتان روڈ اور سی پیک مغربی روٹ تک توسیع دی جائے گی۔ڈرائیور ایمر جنسی اینڈ ریسٹ ایریاز ( ڈیرہ) کا قیام قومی ٹرکنگ پالیسی کا حصہ ہے جن میں ہر قسم کی سہولیات دستیاب ہونگی۔ ان میں کثیر المقاصد پارکنگ، مسجد، پیٹرول پمپس، ریستوران، گودام، ورکشاپ، ابتدائی طبی امداد اور ایمبولینس وغیرہ شامل ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے اجراء کے بعد بھاری ٹریفک کے حجم میں بے پناہ اضافہ متوقع ہے۔اس تناظر میں جدیدایمر جنسی اینڈ ریسٹ ایریاز کا قیام ناگزیر ہے۔ این ایل سی دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری کے لاجسٹکس چیلنج پر پورا اُترنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ ریکوری سروس طویل فاصلے پر مبنی سامان کی نقل و حرکت کے نظام کا اہم جزو ہے۔ جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات اور بھاری گاڑیوں میںتکنیکی خرابیوں کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کے بہائو میں خلل پڑتا ہے بلکہ سامان کی ترسیل میں تعطل کی وجہ سے تاجر برادری کو مالی نقصان بھی اُٹھانا پڑتا ہے ۔ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے تاخیر کی وجہ سے سپلائی چین کا نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔فعال ریکوری سروس چھوٹے اور بڑے فلیٹ آپریٹرز کو تکنیکی خرابی کی صورت میں ہونے والے نقصانات میں کمی دینے میں مددگار ثابت ہوگی ۔ جی ٹی روڈ پر منظم ریکوری سروس کی عدم موجودگی کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا تاہم اب اس سہولت سے لاجسٹکس صنعت سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈر مستفید ہوںگے۔ یہی وجہ ہے کہ اس منصوبے کو ٹرانسپورٹر اور عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ این ایل سی دوست ریکوری کے حکام نے ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن، بس سروس ، محکمہ ٹرانسپورٹ ، پرائیویٹ وہیکل ریکوری کے مالکان اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ جی ٹی روڈ پر ریکوری سروس کی فراہمی کے سلسلے میں مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے ہیںمزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.