نگران وزیراعظم کا سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ ،سانحہ مستونگ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی

سراوان ہاوس میں جاں بحق نوابزادہ سراج رئیسانی کے خاندان سے اظہار تعزیت اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی

اتوار 15 جولائی 2018 13:00

نگران وزیراعظم کا سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ ،سانحہ مستونگ میں زخمی ہونے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور سانحہ مستونگ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ اتوار کو نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔گورنر بلوچستان اور نگراں وزیر اعلی علاو الدین مری نے نگراں وزیراعظم کا کوئٹہ آمد پر ایئرپورٹ استقبال کیا۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور سانحہ مستونگ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ نگران وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اس موقع پر چیئرممین سینٹ صادق سنجرانی‘ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علائو الدین اور نگران وفاقی وزیر ریلوے بھی موجود تھے۔وزیراعظم بلوچستان عوامی پارٹی کے شہید رہنما سراج رئیسانی کی فاتحہ خوانی کیلئے سراوان ہاوس گے جہاں پر انہوں نے سانحہ مستونگ میں جاں بحق نوابزادہ سراج رئیسانی کے خاندان سے اظہار تعزیت اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔