سوراج پنچولی اپنی آنے والی فلم میں فو جی کے روپ میں نظر آئیں گے

اتوار 15 جولائی 2018 13:20

ممبئی۔15 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) با لی وڈ اداکار سوراج پنچولی اپنی آنے والی فلم میں فو جی کے کر دار میں نظر آئیں گے۔وہ ان دنوں لندن میں فلم ’’ ٹائم ٹو ڈانس ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

بھا رتی ذرا ئع ابلا غ کے مطا بق اداکار ان دنوں ہدا یتکار اسٹینلے ڈی کوسٹا کی رقص فلم ’ٹائم ٹو ڈانس‘' کی عکسبندی میں مصروف ہیںجبکہ اپنی آنے والی فلم میں یونیفارم میں ایکشن بیسڈ رو ما نو ی کردارمیں دکھا ئی دیںگے۔

فلم بظاہر بھارتی فوج کے پس منظر پر ہے اور اس کے ہدایت کار عرفان کما ل ہیں۔فلم میںاداکار سوراج صرف ایک روپ میں نظر نہیں آئیں گے۔وہ ان دنوں فلم’ٹائم ٹو ڈانس‘' کی عکسبندی کے لیے لندن میں ہیں اور اگست میں واپس آئیں گے جبکہ اداکا ر کی آنے والی فلم کی عکسبندی اکتو بر میں کشمیر میں شروع کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :