سعودی عرب،لائیو پروگرام میں گلوکار کو گلے لگانے پر خاتون گرفتار

اتوار 15 جولائی 2018 13:20

سعودی عرب،لائیو پروگرام میں گلوکار کو گلے لگانے پر خاتون گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) سعودی عرب میں ایک خاتون کو ایک لائیو پروگرام میں ایک مرد کو گلے لگانے کی پاداش میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے معروف شہر طائف میں معروف عرب گلوکار ماجد المہندس ایک فیسٹیول کے دوران اپنا گیت پیش کر رہے تھے خاتون ایک پروگرام کے دوران سٹیج پر چڑھ گئیں اور سیدھا ان کی طرف بڑھتی چلی گئی اور مرد گلوکار سے گلے ملیں۔آن لائن پر پوسٹ ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ماجد المہندس سے لپٹی ہوئی ہیں جبکہ سکیورٹی اہلکار انھیں ان سے علیحدہ کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں عوامی سطح پر مرد اور خواتین کو غیر محرم سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :