ایرانی عازمین حج کی پہلی پرواز بدھ کو ارض مقدس روانہ ہو گی

اتوار 15 جولائی 2018 13:20

ایرانی عازمین حج کی پہلی پرواز بدھ کو ارض مقدس روانہ ہو گی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) الخمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ تہران کے عہدیدار علی رستمی نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی عازمین کی پہلی حج پرواز 18جولائی کو ارض مقدس بھیجی جائیگی۔

(جاری ہے)

رستمی نے بتایا کہ ایرانی عازمین کی پروازیں الخمینی ا یئرپورٹ سے روانہ ہونگی۔ 98پروازیں السعودیہ اور ایران ایئر کی ہونگی۔15اگست تک حج پروازوں کا سلسلہ جار ی رہیگا۔ واپسی کا سفر 25اگست سے شروع ہوگا اور 15 ستمبر کت جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :