موسم گرما میں کاشتکار سبزیوںکو پا نی کی کمی نہ آنے دیں ، ماہرین زراعت

اتوار 15 جولائی 2018 13:30

فیصل آباد۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) موسم گرما کی شدت اور حبس میں اضافہ کے باعث ماہرین زراعت نے سبزیوں کے کاشتکاروں کو 8سی10دن کے وقفہ سے آبپاشی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ چونکہ موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ حبس بھی بڑھتا جارہاہے لہٰذا کاشتکار سبزیات کی آبپاشی میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں اور 8سی10 دن کے وقفہ سے سبزیوں کو پانی دیتے رہیں تاہم کمزور زمین میں یہ وقفہ 4سی5دن بھی کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ موسم گرما کے دوران بینگن اور بھنڈی کی فصل پر ہڈابیٹل ، سبز تیلے اور جوؤں کا حملہ ہو سکتاہے لہٰذا کاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے عملہ کی مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کا بروقت سپرے کریں۔ انہوںنے بتایاکہ اگر گھیا کدو ، چپن کدو ، حلوہ کدو، کھیرے اور گھیا توری پر کدو کی لال بھونڈی کا حملہ مشاہدے میںآئے تو فوری طورپر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف سے مشورہ کرکے مناسب زہرکادھوڑا یا سپرے کیاجائے تاکہ فصلات کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :