سپورٹس سے وابستہ افراد کے سیاست میں آنے سے کھیلوں کے مسائل حل ہوں گے،سعید اجمل

اتوار 15 جولائی 2018 13:30

لاہور۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) سابقہ ورلڈ نمبر ون اسپنر سعید اجمل نے بھی شیخوپورہ سٹیڈیم ٹرسٹ کے ممبر ،پنجاب اسمبلی کرکٹ ٹیم کے سابق رکن و حلقہ این اے 102 مانانوالہ، فاروق آباد اور صفدر آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی رانا علی سلمان کی حمایت کا اعلان کردیا جبکہ علی سلمان نے حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سعید اجمل نے کہا کہ سپورٹس سے وابستہ افراد کے سیاست میں آنے سے ملکی کھیلوں کے مسائل بھی حل ہوں گے ،رانا علی سلمان کو حلقہ این اے 102سے الیکشن لڑنے پر مبارکباد دیتا ہوں،وہ سپورٹس مین اور اچھے انسان ہیں ،ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں،امید ہے کے وہ الیکشن جیت کر کھیلوں کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کریں گے ۔ رانا علی سلمان نے اے پی پی کو بتایا کہ وہ اپنی حمایت کرنے پر عالمی شہرت یافتہ کرکٹر سعید اجمل کے مشکور ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ کامیابی کے بعد نہ صرف وہ اپنے حلقہ بلکہ کھیلوں کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کریں گے ۔