فلم ’’ہوٹل ملن ‘‘ کے پوسٹرز کی پہلی جھلک جاری

اتوار 15 جولائی 2018 13:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار کونال رائے کپور اور جے دیپ اہلاوت کی فلم ’’ہوٹل ملن ‘‘ کے پوسٹرز کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار وشال مشرا کی فلم ’’ہوٹل ملن ‘‘ کے پوسٹرز کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے جس میں کونال رائے کپور منہ میں گلاب پکڑے بیٹھے ہیں اور جئے دیپ اہلاوت، ذیشان قادری، کرشمہ شرما انہیں دیکھ رہے ہیں جبکہ دوسرے پوسٹر میں جئے دیپ اہلاوت جیپ کے اوپر بیٹھے ہیں جس پر اینٹی رومیو سکواڈ لکھا ہوا ہے اور کونال، ذیشان اور کرشمہ شرما کے پوسٹرز دیوار پر چھپے ہیں اور ان کے نیچے وانٹڈ یعنی مطلوب لکھا ہے، فلم کا تھیم اینٹی رومیو سکواڈ رکھا گیا ہے جس کی کہانی 3 آدمیوں کے گروپ کے گھومتی ہے جنہیں اتر پردیش کی حکومت کالج جانے والی لڑکیوں کی حفاظت کے لئے تعینات کرتی ہے، فلم رواں سال 14ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :