آر مادھاوان کی بالی میں چھٹیاں گزارتے ہوئے وڈیو سوشل میڈیا پر جاری

اتوار 15 جولائی 2018 13:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار آر مادھاوان نے بالی میں چھٹیاں گزارتے ہوئے بنائی گئی وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار آر مادھاوان ان دنوں انڈونیشیا میں چھٹیاں گزار رہے ہیں انہوں نے جزیرہ بالی میں بنائی گئی وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ سکوبا ڈائیونگ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ آر مادھاون ہدایتکار آنند ائیل رائے کی ڈارف فلم ’’زیرو ‘‘ میں دکھائی دیں گے جس میں اداکار شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال 21دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔