سینیٹ اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد ( آج) دوبارہ ہو گا

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ملک میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر اورتعلیمی پالیسی پر بحث کرنے کی تحاریک ، اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے سے متعلق قرارداد سمیت دیگر اہم قرار دیں پیش کی جائیں گی

اتوار 15 جولائی 2018 14:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) سینیٹ کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد ( آج) پیر کو دوبارہ ہو گا ، ، سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ 14نکاتی ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ملک میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر اورتعلیمی پالیسی پر بحث کرنے کی تحاریک پیش کی جائیں گی جبکہ اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے سے متعلق قرارداد سمیت دیگر اہم قرار دیں پیش کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد ( آج) پیر کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی صدارت میں سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا ، اجلاس میں اہم قانون سازی کے علاوہ اہم ملکی امور پر بحث کی جائے گی ، سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا14نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اجلاس میںسینیٹر میاں عتیق شیخ نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کا ترمیمی بل 2107پیش کریں گے ، اجلاس میں اہم قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی ، سینیٹر میاں رضا ربانی اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے سے متعلق قرارداد پیش کریں گے ، اجلاس میں مختلف تحاریک بھی پیش کی جائیں گی ، سینیٹر عبد القیوم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پر بحث کرنے کی تحریک پیش کریں ، سینیٹر چوہدری تنویر پاکستان پوسٹ جبکہ سینیٹر شبلی فراز ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی کارکر دگی پر بحث کرانے کیتحریک پیش کریں گے ،سینیٹر میاں عتیق شیخ ملک میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ضرورت پر بحث کرنے کی تحریک پیش کریں گے ، جبکہ سینیٹر طلحہ محمود تعلیمی پالیسی پر بحث کرنے کی تحریک پیش کریں گے ۔