محکمہ موسمیات کی خطرناک پیشن گوئی
پشاور اور نوشہرہ میں تیز بارشیں، مختلف حادثات میں 3 خواتین اور ایک بچے سمیت 12 افراد زخمی نشیبی علاقے زیرآب آگئے، سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا ،نالیاں ابل پڑیں،چوبیس گھنٹوں میں لاہور میں 29، سیالکوٹ میں 12 اور سرگودھا میں 08ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات ڈویژن اور کشمیرمیں مزید بارشوں کا امکان
اتوار 15 جولائی 2018 14:10
(جاری ہے)
پشاور کے علاقے مسلم ٹا ئو ن اورموسی زئی میں بارش کی وجہ سے چھتوں کے گرنے کے واقعات سمیت مختلف حادثات میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے جنہیں فوری طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ ایک خاتون کی حالت نازک ہے۔
نوشہرہ میں پیرپائی کے مقام پر بارش کی وجہ سے فلائنگ کوچ حادثے کا شکارہوگئی جس کے نتیجے میں 7 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔دوسری جانب ملک کے دیگر شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، مری اورگردونواح میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد میں جہاں علی الصبح موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا وہیں مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش نے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔ لاہورمیں بھی گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں 29، سیالکوٹ میں 12 اور سرگودھا میں 08ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات ڈویژن اور کشمیرمیں مزید بارشوں کا امکان ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.