لاہور ‘روہی نالے سے نا معلوم شخص کی لاش برآمد

اتوار 15 جولائی 2018 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) کاہنہ کے علاقہ میں روہی نالے سے تیس سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ریسکیو 1122کی مدد سے لاش کو باہر نکال کر موقع سے ضرور ی شواہد اکٹھے کر نے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول کے چہرے پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں ۔ لاش کی شناخت اور قتل کی وجوہات جاننے کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :