شان بالی ووڈ کے فنکاروں کے پائے کا اداکار ہے ‘ مہوش حیات

ان پر سرمایہ کاری کی جائے تو ہماری فلموں کی آمدن بھی کروڑوں میں جا سکتی ہے

اتوار 15 جولائی 2018 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء)اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ شان بہت بڑا اداکار ہے ، اگر ان پر سرمایہ کاری کی جائے تو ہماری فلموں کی آمدن بھی کروڑوں میں جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ہاں فنکار کو وقت سے پہلے ریٹائر کر دیا جاتا ہے جس کے انڈسٹری کے مجموعی حالات پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ شان بالی ووڈ کے فنکاروں کے پائے کا اداکار ہے اس لئے ان پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے تاکہ ہماری انڈسٹری کو ترقی مل سکے ۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی فلموں کی دیگر ممالک میںنمائش کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔