سینیٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد( آج ) شروع ہوگا

اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد ملک میں پیدا شدہ صورتحال سمیت مختلف امور پر بحث کی جائیگی

اتوار 15 جولائی 2018 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) سینیٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد( آج )پیر کو تین بجے پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کریںگے۔ اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال سمیت مختلف قومی امور پر بحث کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :