بلاول بھٹو کی سرگودھا آمد کا شیڈول تبدیل وہ18 جولائی کو سرگودھا کے 6 مقامات پر خطاب کریں گے

اتوار جولائی 14:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی2018ء) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی سرگودھا آمد کا شیڈول تبدیل وہ18 جولائی کو سرگودھا کے 6 مقامات پر خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق بلاول بھٹو 18 جولائی کو تین بجے سہ پہر کنٹینرپر سالم سے بھلوال میں خطاب کرتے ہوئے لک موڑ سے شام 6 بجے شام جھال چکیاں کیمقام پر کارکن بلاول بھٹو کا استقبال کریں گے اوروہاں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عزیز بھٹی ٹاون کے قریب مختصر قیام کریں گے اور پھر ریلی کی شکل میں حسین چوک نوری گیٹ، خیام چوک، یونیورسٹی روڈ پر مرکزی دفتر پر خطاب کر کے ریلی کی شکل میں 47 پل سے ہوئے ہوئے 49 ٹیل پر کارکنان سے خطاب کریں گے۔

بلاول بھٹو کے نیو سٹیلائٹ ٹاون جلسہ سمیت مختلف مقامات پر خطاب کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔