سرگودھا ‘سیاسی پارٹیوں کی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور اسلحہ کی غیرقانونی نمائش پر مختلف تھانوں میں مقدمات درج

اتوار 15 جولائی 2018 14:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) سرگودھا سال 2018 کے عام انتخابات کے لئے سیاسی پارٹیوں کی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور اسلحہ کی غیرقانونی نمائش پر مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں درج مقدمات انتخابی مہم کے دوران اسلحہ کی غیرقانونی نمائش،ہوائی فائرنگ ،بلا اجازت خلاف روٹ ریلیاں نکالنے کے الزام میں جبکہ بھلوال میں خلاف روٹ ریلی پر درج کیے گئے ہیں ان میں ایک مقدمہ میں سیاسی جماعتوں کی کارکنوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

سرگودھا کے قصبہ بھلوال میں خلاف روٹ ریلی نلکالنے پر تحریک اللہ اکبر کے امیدوار پی پی 73 بلال احمد ،سمیت 20 افراد کے خلاف زیردفعہ 188 ت پ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی-