سرگودھا ‘ قصبہ جھاوریاں میں پولیس نے 3 مسلح افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضہ میں لے کر مقدمات درج کر لئے

اتوار 15 جولائی 2018 14:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) سرگودھا میں دفعہ 144 کے تحت اسلحہ لے کر چلنے کی پابندی پر قصبہ جھاوریاں میں پولیس نے 3 مسلح افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضہ میں لے کر مقدمات درج کر لئی-زرائع کے مطابق سرگودھا ضلع میں دفعہ 144 کے تحت اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہے جس کے خلاف کاروائی کے دوران پولیس نے قصبہ جھاوریاں کے موضع گھنگوال میں دوست محمد کو گرفتار کر کے بندوق سیون ایم ایم ، اسی طرح موضع چک موسی میں حسن رضا سے پشٹل 30 بوربمعہ گولیاں اور اڈا گھنگوال پر محمد اعظم سیبندوق 12 بور کلچ والی برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا جس پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ13/20/65_188/11B ت پ 3 الگ الگ مقدمات درج کر لئی-

متعلقہ عنوان :