ایف ڈبلیواو نے سیف الملوک جھیل کے اردگرد پھیلائی گئی گندگی اور کچراصاف کرنے کیلئے رضاکارانہ صفائی مہم شروع کردی

آرگنائزیشن کے اہلکاروں نے جھیل کے کناروں ‘پکنک سپاٹس اور اردگرد کے علاقوں میں سیاحوں کا پھینکا گیا کئی کلوگرام کچرااٴْٹھادیا

اتوار 15 جولائی 2018 14:20

․ کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیواو) نے وادی ناران میں واقع مشہور اور خوبصورت سیف الملوک جھیل کے اردگرد پھیلائی گئی گندگی اور کچراصاف کرنے کے لئے رضاکارانہ صفائی مہم شروع کردی جو آئندہ ہفتہ 22 /جولائی تک جاری رہے گی۔ گزشتہ چند روز کے دوران اس صفائی مہم کے دوران آرگنائزیشن کے اہلکاروں نے جھیل کے کناروں ‘پکنک سپاٹس اور اردگرد کے علاقوں میں سیاحوں کا پھینکا گیا کئی کلوگرام کچرااٴْٹھادیا جن میں بڑی تعداد میں پلاسٹک بیگز‘ کین‘جوس اور کولڈڈرنک کی ہزاروںخالی بوتلیں وغیرہ شامل ہیں۔

کچرے کو گاڑی میں ڈال کر کہیں دورلے جایا گیا تاکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر آنے والے سیاح اس خوبصورت جھیل کے دلکش نظاروں سے لطف اندوزہو سکیں۔

(جاری ہے)

ضلع مانسہرہ کی وادی ناران میں سطح سمند ر سے تقریباً 10578 فٹ بلندی پر واقع خوبصورت سیف الملوک جھیل کی سیر کے لئے ہر سال موسم گرما میں ہزاروں کی تعداد میں ملک بھر سے سیاح آتے ہیں اور وہاںدلکش نظاروں سے جی بہلاتے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ خوارک اور پینے کی اشیاء لے کربے دریغ گندگی بھی پھیلاتے ہیں۔

اس ضمن میں ایف ڈبلیواو نے چندروزقبل حسین نظاروں کے لئے مشہور اور خوبصورت سیف الملوک جھیل کے کناروں اور اردگرد کے علاقوں پر پھیلائی گئی کئی کلوگرام گندگی اور کچرا اٴْٹھاکر ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے رضاکارانہ صفائی مہم شروع کی جو 22 /جولائی تک جاری رہے گی۔اس ایک مرتبہ رضاکارانہ مہم کا مقصد آنے والے سیاحوں کے لئے صاف ستھرے ماحول کی دستیابی ہے۔فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن نے جھیل کے اطراف میں کئی ایک سائن بورڈز بھی نصب کرلئے ہیں جن پر لکھا گیا ہے کہ ’صفائی نصف ایمان ہے۔

متعلقہ عنوان :