انٹر ڈسٹرکٹ ڈاج بال چیمپیئن شپ فیصل آباد نے جیت لی

اتوار 15 جولائی 2018 14:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) انٹر ڈسٹرکٹ ڈاج بال چیمپیئن شپ فیصل آباد نے جیت لی جبکہ جھنگ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان ڈاج فیڈریشن کے نائب صدر چوہدری عبد الغفار اور سیکرٹری جنرل ضیاء الرحمن نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر فیصل آباد ڈویڑن کے صدر عثمان انجم المعروف مون ملک اور سیکرٹری راشد علی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ، چیمپیئن شپ میں چار ٹیموں نے حصہ لیا جن میں فیصل آباد، جھنگ، چینوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیمیں شامل تھیں-

متعلقہ عنوان :