گنگال فٹ بال ٹورنامنٹ میں مہران کلب نے القائم کلب کو 3-0 گول سے ہرادیا

اتوار 15 جولائی 2018 14:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) گنگال فٹ بال ٹورنامنٹ میں مہران کلب نے القائم کلب کو 3-0 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی، گنگال فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں دونوں ٹیمیں کھیل کے پہلے ہاف میں گول کرنے ناکام رہیں، دوسرے ہاف میں مہران کلب کے کھلاڑیوں نے تین گول کئے، مہران کلب کی جانب سے ثقلین نے دو گول اور صمد نے ایک گول کیا، ٹورنامنٹ میں اسلام آباد راولپنڈی کی 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جارہاہے -

متعلقہ عنوان :