کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہیں اور امن کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں ضیاء الرحمن

اتوار 15 جولائی 2018 14:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان ڈاج بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ضیاء الرحمن نے کہا ہے کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہیں اور امن کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز انٹر ڈسٹرکٹ ڈاج بال چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان ڈاج فیڈریشن کے نائب صدر عبد الغفار گوجر، فیصل آباد ڈویڑنل ڈاج بال ایسوسی ایشن کے صدر عثمان انجم المعروف منون ملک اور سیکرٹری راشد علی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، انہوں نیکہا کہ فیڈریشن قومی چیمپیئن شپ منعقد کروانے اعلان جلد کرے گی انہوں نیکہا کہ صحت مندانہ سرگرمیاں کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہیں اور امن کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، فیصل آباد انٹر ڈسٹرکٹ ڈاج بال چیمپیئن شپ فیصل آباد نے جیت لی جبکہ جھنگ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، چیمپیئن شپ میں چار ٹیموں نے حصہ لیا جن میں فیصل آباد، جھنگ، چینوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیمیں شامل تھیں-

متعلقہ عنوان :