شریاس تلپاڈے فلم ’’تین دو پانچ‘‘ میں 3 بچوں کے باپ کا کردار ادا کریں گے

اتوار 15 جولائی 2018 14:20

ممبئی۔15 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار شریاس تلپاڈے فلم ’’تین دو پانچ‘‘ میں 3 بچوں کے باپ کا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شریاس تلپاڈے فلم ’’گول مال اگین ‘‘ کے بعد اب فیملی فلم ’’تین دو پانچ‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے جس کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کو 3 چھوٹے بچوں کی پرورش میں درپیش مسائل اور چیلنجز پر مبنی ہے۔شریاس تلپاڈے کا کہنا ہے کہ فلم میں ان کا کردار بہت دلچسپ ہے جس میں آج کے دور میں والدین کو ایک وقت میں 3 بچوں کی دیکھ بھال کرنے میں درپیش مشکلات کو دکھایا گیا ہے۔