سلمان خان کے ٹی وی گیم شو ’’دس کا دم ‘‘ کی ریٹنگ کم

اتوار 15 جولائی 2018 14:20

ممبئی۔15 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کے ٹی وی گیم شو ’’دس کا دم ‘‘ کی کم ریٹنگ کے باعث شو کو ہفتے کے آخر میں دکھانے پر غور کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان کی میزبانی میں ڈیڑھ گھنٹے کے دورانیے پر مشتمل ٹی وی گیم شو ’’دس کا دم ‘‘ کا آغاز بہت کم ریٹنگ 1.1 سے ہوا جس کے باعث شو کے میکرز اس کا دورانیہ ایک گھنٹہ کرنے اور اسے ویک ڈیز میں دکھانے کے بجائے ہفتے کے آخر میں دکھانے پر غور کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں بالی وڈ اداکاروں کو بھی شو میں بطور مہمان خصوصی اور فلموں کی تشہیر کے لیے شریک کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے،اداکار شاہ رخ خان شو کی آخری قسط میں خصوصی شرکت کریں گے۔اداکارہ کاجل اور ریکھا سے بھی اس سلسلے میں بات کی جارہی ہے لیکن کاجل ان دنوں لندن میں ہیں اور 5 اگست کو اپنی سالگرہ منانے کے بعد ممبئی واپس آئیں گی جس کے بعد سلمان خان اگست کے وسط میں شو کی عکسبندی کریں گے۔