این ڈی ایم اے کا متو قع مون سون با رشوں کے دوران حادثات سے بچنے کیلئے آگہی مہم کا آغاز ، شہری شدید بارشوں کے دوران خستہ حال مکانات یا عمارتوں میں رہائش نہ رکھیں،اتھارٹی

اتوار 15 جولائی 2018 14:30

لاہور۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے رواں ہفتے متو قع مون سون کے دوسرے سپیل کے دوران ہو نے والی با رشوں کے دوران کسی بھی حادثہ سے بچنے کیلئے شعور و آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے اور لوگوں کو بارشوں کے دوران گھروں کی حفاظت کا مکمل انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ا س سلسلہ میں جاری کئے گئے این ڈی ایم اے کے پیغامات میں کہا گیا ہے کہ چونکہ حالیہ بارشوں اور مون سون کے دوران آنے والے ایام میں گزشتہ معمولات کی نسبت زیادہ بارشوں کا امکان ہے لہٰذا شہری شدید بارشوں کے دوران ایسے مکانات یا گھروں و دیگر عمارات میں رہائش نہ رکھیں جو خستہ حال ہوں اور ان کے گرنے کے خطرات ہوں ۔

ذرائع نے بتایا کہ شہری مون سون کے دوران نئی عمارات کی تعمیر اور پرانی عمارات میں توسیع کیلئے بیسمنٹ کی کھدائی سے گریز کریں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ زیر تعمیر اور مخدوش عمارتوں کے ساتھ بھی کھدائی نہ کی جائے نیز اگر بارشوں کے دوران گھروں کی چھتوں پر پانی جمع ہو جائے تو فوراً نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے ۔انہوںنے کہا کہ بوسیدہ و کچے مکانا ت میں رہنے والے افراد محفو ظ مقامات پر منتقل ہو جائیں تاکہ ان کے جان و مال کا خطرہ نہ رہے۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مطا بق شہری مخدوش عمارات کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 1129پر یا اپنے ضلع کے ڈپٹی کمشنر آفس کو فراہم کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :