رواں برس افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافہ، اقوام متحدہ

اتوار 15 جولائی 2018 14:50

اقوام متحدہ ۔15 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) افغانستان میں رواں برس کی پہلی ششماہی کے دوران ریکارڈ تعداد میں عام شہری ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے مطابق 2018ء میں اب تک تقریباً 17 سو ہلاکتیں ہوئی ہیں، جو گزشتہ برس کے پہلی6 ماہ میں ہونے والی ہلاکتوں سی1 فیصد زیادہ ہیں۔ جنوری سے جون تک پرتشدد واقعات اور حملوں میں زخمی ہونے والے عام شہریوں کی تعداد5100 سے زائد ہے، جو گزشتہ برس کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں اور ملکی دستوں کے مابین3روزہ محدود فائر بندی کے باوجود ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔